کوئٹہ، لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن کی سماعت،3اشخاص کی بازیابی کی تصدیق
کوئٹہ:وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم کمیشن کی کوئٹہ میں چوتھے روز کیسزکی سماعت میں چھ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے ، جن میں تین لاپتہ شخص کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوگئی ،محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس فضل الرحمن کی سربراہی میں قائم کمیشن نیچوتھے روزبھی کوئٹہ کے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت جاری رکھی چوتھے روز چھ افراد کے کیسز سنے گئے جن میں تین کا تعلق پشین ،دو کا کوئٹہ اور ایک ژوب سے تھا چوتھے دن کی سماعت کے دوران تین لاپتہ شخص کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوئی ،جن مین دو کا تعلق پشین اورایک کوئٹہ سے ہے ، کمیشن کی چار دن کی سماعت کے دوران42لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرچکا ہے جن میں آٹھ لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے،جبکہ چار لاپتہ افراد کے کیسز لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے کی وجہ سے خارج کردئیے گئے کمیشن 12ستمبر تک دس روزہ سماعت کے دوران مجموعی طور پر 118لاپتہ افراد کے کیسز سنے گا۔


