رونالڈو ماسک پہننا ہی بھول گئے

یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ میں پرتگال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اسٹینڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھتے ہوئے ماسک پہننا بھول گئے، اسٹیڈیم اسٹاف نے انہیں ماسک پہننا یاد دلایا۔

یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ میں دفاعی چیمپین پرتگال کی ٹیم کروشیا کے خلاف میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کے بغیر میدان میں اتری اور میچ میں ایک کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی۔سپر اسٹار رونالڈو کے پاؤں کے انگوٹھے پر شہد کی مکھی نے کاٹ لیا جس کی وجہ سے وہ پہلا میچ نہیں کھیل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں