کسی بھی مسلک یا فرقہ کو مذہبی انتشار کی اجازت نہیں دی جائیگی، نور الحق قادری
فیصل آبادۛوفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے واضح کیاہے کہ کسی بھی مسلک یا فرقہ کو مذھبی انتشار کی اجازت نہیں دی جائیگی۔اتوار کو جامعہ قاسمیہ ، جامعہ سلفیہ ، اور جامعہ رضویہ کے دورے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کسی بھی مسلک یا فرقہ کو مذھبی انتشار کی اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوںنے کہاکہ سب کے خلاف بلا امتیاز و تفریق کارروائی ھوگی۔ انہوںنے کہاکہ صحابہ کرام اور اھل بیت اطہار کے بارے نازیبا کلمات ناقابل برداشت ۔پیر نورالحق قادری نے کہاکہ ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج ھو چکی اور سزا سے نہیں بچ پائیں گے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اور اسلام کے نام کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رھا ھے ۔نورالحق قادری نے کہاکہ حکومت میں عاشقان رسول اور عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کرنے والے موجود ھیں ۔
Load/Hide Comments


