بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کوئٹہ:بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا،بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والی 15ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق کے بعد صوبے میں کیسز کی تعداد 18ہو گئی۔محکمہ صحت حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والی 15 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے پشین کے نئے کیس کے ساتھ بلوچستان میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد18 ہوگئی ہے محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ کوروناوائرس کے دوران انسداد پولیو مہم میں تاخیر ہے انسداد پولیو مہم نہ ہونے کے باعث بچوں کی قوت مدافعت کمزور ہونے لگی ہے جس کی وجہ سے پولیو وائرس اثرانداز ہونے لگا ہے۔ پولیو وائرس کے کیسز کو روکھنے کے لئے انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں