وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا،کابینہ ملکی سیاسی،معاشی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی،وزیر اعظم کابینہ کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر اعتماد میں لیں گے، فیٹف بل کی منظوری پر حکومتی حکمت عملی پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کا 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاتی کردیا گیا،وزارت خزانہ کے حکام کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دیں گے،کابینہ کی قانون سازی کمیٹی کے مینڈیٹ میں اضافہ کی منظوری دی جائے گی،کابینہ وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیرمین کی تقرری کی منظوری دے گی،کابینہ پورٹ قاسم کراچی میں ایل این جی ٹرمینلز کی منظوری دے گی،کابینہ ایکس کیڈر پوسٹس پر جوڈیشل آفیسر بھرتی کرنے کی منظوری دے گی،کابینہ پاکستان میں فیری سروس کا آغاز کرنے کی منظوری دے گی، نیپرا کی سالانہ رپورٹ 2018 اور 2019 کابینہ میں پیش کی جائے گی،کابینہ 27 اگست کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی،کابینہ 27 اگست کے توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی،کابینہ وفاقی دارالحکومت میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے گی،کابینہ مصطفی کیس کی روشنی میں سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے کام کی تقسیم کا فیصلہ ہوگا،کابینہ اسلام آباد میں بجلی کے بلز کی تنصیب کے 2005 کے فیصلے کا از سر نو جائزہ لے گی،کابینہ کو مارگلہ روڑ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن میں پیش رفت سے آگاہ کی جائے گا،وفاقی کابینہ کو پبلک پرائیویٹ تعمیرات کے لئے پیپرا رولز پر بریفنگ دی جائے گی۔


