معاون خصوصی شہباز گل نے مرتضی وہاب کو مرتضی کذاب کا لقب دے دیا
اسلام آباد: معاون خصوصی شہباز گل نے مرتضی وہاب کو مرتضی کذاب کا لقب دے دیا۔ انہوں نے کہا مرتضی کذاب صاحب کراچی پیکج پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، اسد عمر نے پریس کانفرنس میں تمام حقائق قوم کے سامنے رکھ دئیے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ مسلسل جھوٹ بول کر کراچی کے معاملے کو خراب کر رہے ہیں، مرادعلی شاہ نکیل ڈالیں، پہلے ہی مشکل سے کراچی کے شہریوں کی داد رسی ہونے لگی ہے۔
Load/Hide Comments


