ڈیرہ مراد، بچے کے ساتھ بد فعلی، 5ملزمان گرفتار

تمبوۛڈیرہ مرادجمالی میں 13سالہ بچے کو 5افراد نے مبینہ طور پر زبردستی اجتماعی جنسی ہوس کانشانہ بنادیا پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کو گرفتار کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے وارڈ نمبر 17کے رہائشی 13سالہ شکیل احمد کے ساتھ مبینہ طور پر درمحمد، سراج احمد،شیرا،اخترسمیت پانچ ملزمان نے زبردستی لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اس حوالے سے ایس ڈی پی ڈیرہ مراد جمالی ملک غازی عبدالغفار سیلاچی نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈیرہ مرادجمالی سٹی پولیس تھانہ میں پانچ افراد نے ملکر تیرہ سالہ معصوم بچے (ش) کو زبردستی جنسی ہوس کا شکار بنا نے کے بعد بچے کی چیخ وپکار ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد ایک گھنٹے تک شدید گرمی میں بچے کو کمرے میں بند کرکے زبان بند رکھنے دھمکیاں دیتے رہے بچہ گھر پہنچتے ہی پورے واقعہ بیان کیا واقعہ کی خبر ملتے ہی ڈی آئی جی نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی ،ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او سٹی سکندر سعید عمرانی مٹھل خان دیناری سی آئی اے انچارج صوبدار خان سیال نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کو گرفتار کرکے جنسی ہوس کا نشانہ بننے والوں معصوم بچے کا میڈیکل کروایا جس میں ڈاکٹروں نے جنسی ذیادتی کاہونے کی تصدیق کی ہے اور کہاکہ تیرہ سالہ معصوم شکیل احمد میڈیکل سے دوائی خرید کرکے واپس گھر جارہا تھا ملزمان نے زبردستی پکڑ کر ہوس کا نشانہ بنایا ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں