ملک کے اسلامی تشخص کو مٹنے نہیں دیں گے،حافظ احمداللہ

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جمعیت علما ء اسلام ملک میں گولی اور لاٹھی نہیں ، آئین کے ذریعے نفاذاسلام کا مطالبہ کررہی ہے ، دفاعی سرحدات کی تحفظ کے ساتھ ساتھ نظریاتی سرحدات کا تحفظ بے حد ضروری ہے ملک کے اسلامی تشخص کو مٹنے نہیں دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہل بازار آزادکشمیر میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے جمعیت علما اسلام آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری مولانا امتیاز عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منصوبے کے تحت پاکستان کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے اور جغرافیائی طور پر ملک کو تقسیم کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں ،ان بین الاقوامی سازشوں کا راستہ روکنے کیلئے سنجیدہ اور باعمل کردار ادا کرنے کی ضرورت ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جیسا مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان کا وجود نا مکمل ہے اسی طرح اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر پاکستان کا نظریاتی پہلو نامکمل سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں موجود اسلامی دفعات مغرب اور انکے ایجنٹوں کے نشانے پر ہیں انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار ناموس رسالت قانون کو ختم کرنے کی سازشیں کررہے ہیں آئین میں موجود اسلامی دفعات کاتحفظ ہر حال میں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان میں موجود اسلامی دفعات کے وجود سے لے کر تحفظ تک جنگ جمعیت علما اسلام نے لڑی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں