ملک اس وقت آمریت کی نئی شکل کا شکار ہے،نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ دو سال قبل جعلی مینڈیٹ کے زریعے ملک کو ناقبت اندیش کمرانوں کے سپرد کردیا گیا۔عوامی رائے کو دھاندلی سے تبدیل کرنے کے منفی عمل نے ستر سالوں انتہا پسندی ،جہالت ناانصافی سماجی پسماندگی لاچارگی معاشی تنگ دستی سمیت ہر قسم کی بحرانوں کو فروغ دیا۔ملک مذید ایسے منفی و غیر سیاسی عمل کا متعمل نہیں ہوسکتا۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی۔ صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ ضلعی صدر کوئٹہ حاجی عطاء محمد بنگلزئی بی ایس او پجار کے مرکزی چیرمین زبیر بلوچ نے نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے سنئیر باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اجلاس زیر صدارت ضلع صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی منعقد ہوا۔اجلاس سے نیشنل پارٹی کے ممبران مرکزی کیمٹی اسلم بلوچ،نیاز بلوچ راحت ملک، صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ، صوبائی ریسرچ سیکرٹری عبید لاشاری، صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ،ممبران ورکنگ کمیٹی ستار بلوچ قیوم سجن۔ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زھری، ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ، ضلعی یوتھ سیکرٹری جلیل ایڈوکیٹ سوشل میڈیا سیکرٹری محمود رند سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔نیشنل پارٹی کے قائدین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت آمریت کے نئ شکل کا شکار ہے۔جو ماضی کے آمریت سے زیادہ خطرناک و بدتر ہے۔ جہاں ہر قسم کی آزادی کو سلب رکھا گیا ہے۔سیاسی عمل کو منفی بھونڈے اور طاقت کے زریعے روکنے کی پالیسی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کی ناقص و غیر سیاسی پالیسیوں و رویوں نے عوام اور ملک دونوں کو آئی ایم ایف سمیت دیگر اداروں کا مکمل محتاج کردیا ہے۔مہنگائ نے عوام کو نان شبینہ میسر نہیں۔لیکن غیر جمہوری قوتوں پھر بھی سیاسی عمل میں مداخلت کرکے مزید مسائل و مشکلات کو جنم دینے کا باعث بنتے ہیں۔نیشنل پارٹی کے قائدین نے کہا کہ ملک کے تمام بحرانوں کا واحد راستہ جمہوریت کے قیام سے ممکن ہے۔اور اس کیے شفاف انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔عوام کو اپنی طاقت پر یقین رکھتے ہوئے انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کےلیے سیاسی عمل کا حصہ بننے کےساتھ اپنی بھرپور رائے کا اظہار انتخابات میں کرنا ہوگا۔کیونکہ جب عوام مکمل طور پر انتخابات میں اثر انداز ہونگے تو انتخابات کو چوری کرنے والوں کو موقع نہیں ملے گا۔مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی مشن کی تکمیل کےلیے سیاسی جمہوری عمل کی تسلسل کو ممکن بنانے کے لیے ہر اولین دستے کا کرادر ادا کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں