موجودہ حالات پر قابو پانے میں تاریخ کا مطالعہ ضروری ہے،شبلی فراز

اسلام آباد: وزیر اطلاوعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مذاکرات اور بھائی چارے کے فروغ سے معاشرے کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مذاکرات اور بھائی چارے کے فروغ سے معاشرے کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان اقتصادی مشکلات پر قابو پارہا ہے،ہمیں پرامن مذاکرات کے ذریعے مشکلات کا حل نکالنا سکھایا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ طالبعلم مستقبل کے معمار ہیں اور ان کا مستقبل روشن ہے۔وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ مشکلات کے حل کیلئے یونیورسٹیوں میں تحقیقات ضروری ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہمارا ملک پاکستان ایک نظریے کے تحت وجود میں آیا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ موجودہ حالات پر قابو پانے میں تاریخ کا مطالعہ ضروری ہے،طلباء جب تک تمام واقعات کو جوڑیں گے نہیں مشکلات کا حل ناممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں