ناکام خارجہ پالیسی کے پیش نظر پاکستان دنیا میں اکیلا رہ گیا ہے،نیشنل پارٹی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے وحدت بلوچستان ورکنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت وحدت صدر میر عبدالخالق بلوچ کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی تھے اجلاس کی کاروائی کے فرائض وحدت جنرل سیکرٹری خیر بخش نے نھبائے ورکنگ کیمٹی کے اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی قاہد میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی سیاسی جمہوری و عوامی جدوجہد پر ان کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا گیااجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی وحدت صدر میر عبدالخالق بلوچ وحدت جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ بی ایس او پجار کے مرکزی چیرمین زبیر بلوچ مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فدا حسین دشتی مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناکام خارجہ پالیسی کے پیش نظر پاکستان دنیا میں اکیلا رہ گیا ہے معاشی و اقتصادی ترقی مستحکم معاشی و سماجی نظام کے بغیر ممکن نہیں ہے ملک کے جمہوری پارلیمانی نظام کو کمزور کرنے سے ملک کمزور ہوگا، میر حاصل خان بزنجو کی سیاست کا محور پارلیمنٹ کی بالادستی، آئین کا احترام اور مضبوط جمہوری پارلیمانی نظام تھااور میر جمہوریت جمہوری نظام کو ملک کے استحکام اور معاشی و اقتصادی ترقی کا ضامن قرار دیتے تھے میر حاصل خان بزنجو نے جمہوریت اور عوامی رائے کے اہمیت کی جو سمت متعین کی وہی ملک کے تمام بحرانوں سے نجات کا ذریعہ ہے قاہدین نے کہا کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں تاریخ کی ناکام ترین حکومتیں ہیں صوبائی حکومت وفاق سے بلوچستان کا مقدمہ لڑنے کی پوزیشن میں نہیں، اس لیے بلوچستان عملا لاوارث ہے مقررین نے کہا کہ قوموں اور عوام کی سیاسی معاشی حقوق کی آواز با اصول سیاسی و قومی قیادت ہی بن سکتی ہے نیشنل پارٹی واحد قومی سیاسی جماعت ہے جو ملک میں حقیقی سیاسی اقدار اور سیاسی عمل کے فروغ کی جدوجہد کررہی ہے پارٹی قاہد میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو نے اپنے دلیرانہ موقف اور فکری عمل سے ملک کے مجموعی عوام میں پذیرائی حاصل کی قاہدین نے کہا کہ پارٹی کارکن تنظیمی و سیاسی عمل کو فکری و نظریاتی بنیاد پر مستحکم کرتے ہوئے پارٹی قائد کی مشن کو آگے بڑھائیں اورعوام کو سیاسی عمل کا حصہ بنانے کیلئے سیاسی شعور اور تنظیمی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ممبران مرکزی کیمٹی اسلم بلوچ محراب بلوچ ملک نصیر احمد شاہوانی میران بلوچ لیاقت بلوچ، صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوباء ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ صوباء ریسرچ سیکرٹری عبید لاشاری صوباء سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ فنانس سیکرٹری چیرمین امین دوست لیبر سیکرٹری سردار رفیق کسان سیکرٹری ماما ستار بنگلزئی یوتھ سیکرٹری ربنواز شاہ ایجوکیشن سیکرٹری ظفر بلوچ ممبران ورکنگ کیمٹی ستار بلوچ قیوم سجن وڈیرہ خورشید بلوچ راحب بلیدی،کامریڈ رشید ،عبید بلوچ نواز بلوچ کلثوم نیاز بلوچ آغا فاروق شاہ واحد بلوچ کامریڈ سیلم یار جان بنگلزئی،فاروق بلوچ خدائے رحیم افتخار کریم کامریڈ تاج بلوچ عرض مری عبدالرسول بلوچ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔


