لاپتہ افراد کمیشن کی سماعت جاری، مستونگ کے رہائشی کی بھی بازیابی کی تصدیق

کوئٹہ:وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم کمیشن کی کوئٹہ میں دسویں روز سات لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے ایک لاپتہ شخص کے بازیاب ہوکر گھر پہنچ جانے کی تصدیق ہوگئی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس فضل الرحمن کی سربراہی میں قائم کمیشن نے دسویں روزبھی کوئٹہ کے سکندر جمالی آڈیٹوریم میں لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت جاری رکھی دسویں روز سات افراد کے کیسز سنے گئے سماعت کے دوران مستونگ سے تعلق رکھنے والے ایک لاپتہ افراد کے بازیاب ہوکر گھر پہنچنے کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کردی کمیشن نو روز کی سماعت کے دوران 110لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرچکا ہے جن میں اٹھارہ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ چار لاپتہ افراد کے کیسز لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے کی وجہ سے خارج کردئیے گئے کمیشن 12ستمبر تک دس روز ہ سماعت کے دوران مجموعی طور پر 118لاپتہ افراد کے کیسز سنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں