تربت، شاہینہ شاہین کے قتل کیخلاف علامتی بھوک ہڑتال کیمپ قائم
تربت۔ جسٹس فار شاہینہ شاہین کمیٹی کی جانب سے فدا شھید چوک پر علامتی بھوک ہڑتال قائم۔شہریوں کی جانب سے کیمپ لگانے کا مقصد شہید شاہینہ شاھین کے بے رحمانہ قتل کی مذمت کے ساتھ پولیس کی طرف سے کیس میں سست روی اور قاتلوں کی عدم گرفتاری ہے۔ایچ آر سی پی اور تربت سول سوسائٹی نے بھوک ہڑتالی کیمپ کی حمایت کررکھی ہے۔کیمپ کے پہلے دن سیاسی رہنماؤں، سماجی شخصیات، طلبہ و طالبات کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
Load/Hide Comments


