ریاست عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے،سردار یعقوب ناصر

لورالائی: مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ لاہور موٹروے پر رات کی تاریکی میں عورت کو بچوں کے سامنے ریپ سے ہم پوری قوم ان سے شرمندہ ہیں ریاست عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے آج ملک میں کسی کی عزت محفوظ نہیں خاتون کا ریپ کرنے والے تمام درندوں کو فوری گرفتار کرکے سرعام پھانسی دے کر انھیں عبرت کا نشان بنایا ورنہ اس طرع کے واقعات میں مزید اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں آج کسی باعزت خاتون کی عزت تک محفوظ نہیں وزیر اعظم کو اس واقعہ کے بعد اپنے عہدے پر رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں انھیں فوری طور پر عہدے سے اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ آج ملک می باون فیصد عورتیں اپنے آپ کو ملک میں غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں اور ان میں عدم تحفظ بڑ رہا ہے اس طرع کے واقعات تو جنگل میں بھی نہیں ہوتے ملک غیر محفوظ غیر مستحکم اور غیر جمہوری راستے پر چل نکلا ہے ان حالات میں لوگ ملک سے بھاگ رہے ہیں تو بیرونی سرمایہ کار کیسے ہمارے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے ائینگے امن و امان اور شہریوں کو تحفظ جب تک حکومت یقینی نہیں بنائیگی ملک معاشی سیاسی جمہوری اور سماجی طور پر بد حالی کا شکار رہیگا انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لوہور عمر شیخ کو غیر زمہ دارانہ بیان دینے پر حکومت انکے خلاف کاروائی کرکے انھیں بھی شامل تفتیش کرے انھیں بیان دینے پر شرم آنی چاہیے ایک خاتون کی عزت تا رتار ہوئی اور مزکورہ آفیسر ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے جلتی پر تیل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کو اس واقعہ کا عدالتی نوٹس لیکر انکوائری کرائے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ کوئٹہ صرف نمود نمائیش تک محدود رہا پسماندہ صوبے کے عوام اور کوئٹہ کیلئے انہوں نے کھبی کسی پیکج کا اعلان نہیں کیا عوام ان سے آئندہ کوئی امید نہ رکھیں صرف کوئٹہ کے عوام کو آمدورفت میں مشکلات کے علاوہ انکے دورے کا کوئی فائدہ نہیں انہوں نے کہا کہ اگر مزکورہ عورت کو انصاف نہ ملا تو مسلم لیگ ن قومی اسمبلی سینٹ اور پنجاب اسمبلی میں تحریک جمع کر کے انھیں انصاف کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھی گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں