سلیکٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے، مولانا حیدری
ڈیرہ اللہ یار:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے پی ٹی آئی حکومت کو بدترین دھاندلی کی پیداوار اور سلیکٹڈ قرار دیتے ہوئے حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے ایک بار پھر تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک ایجنڈے پر متفق ہونے کی دعوت دی ہے لہڑی ہاوس ڈیرہ اللہ یار میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء میر غلام رسول لہڑی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے دو سالہ اقتدار میں عوام کو بیروزگار بے گھر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی عوام حکومت سے مایوس ہو کر اپوزیشن کی جانب دیکھ رہی ہے اب بھی وقت ہے کہ عوام کے ہاتھ اپوزیشن کی گریبانوں تک پہنچے دونوں بڑی جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو حکومت گراو ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے جمعیت علماء اسلام کیساتھ مل کر جدوجہد کرنا ہوگی جمعیت علماء اسلام اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ بیانیے کو لیکر ملک گیر تحریک چلا رہی ہے پشاور میں جے یو آئی کے ختم نبوت مارچ میں انسانوں کا سمندر امڈ آیا جس سے واضح ہوچکا ہے کہ عوام اب موجودہ حکومت کو اقتدار میں مزید دیکھنا نہیں چاہتی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار سلیکٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کو آئی سی یو میں پہنچا دیا جی ڈی پی گروتھ صفر تک پہنچ گیا ملک میں بیروزگاری مہنگائی اقربا پروری اور لوٹ مار کے ریکارڈ توڑے جارہے ہیں ایک کروڑ نوکریاں پچاس لاکھ گھر دینے کے دعویداروں نے لوگوں کو بیروزگار اور بے گھر کردیا ہے انہوں نے اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ میں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن اپنا حصہ ملاتے تو حالات مختلف ہوتے 20 ستمبر کو جے یو آئی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو ایک بار پھر حکومت کے خلاف متفقہ تحریک چلانے پر متحد ہونا ہوگا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نااہل نالائق اور قادیانیوں کے سہولتکار ہیں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ حکومت میں حضور نبی کریمؐ اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخیاں کی جارہی ہیں اور قادیانی کھل کر اپنا پیغام پھیلا رہے ہیں مولانا عبدالغفور حیدری نے لاہور موٹروے پر خاتون سے جنسی زیادتی کے واقعہ کو حکومت کی نااہلی اور نالائقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے سیلاب زدگان کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں حکومت فوری طور پر زرعی قرضے معاف کرکے سیلاب زدگان کی امداد کو یقینی بنائے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم جام حکومت کی بات نہیں کرتے ہمارا اصل ہدف عمران خان ہے وفاقی حکومت کو گھر بھیجنے کے سوا کسی دوسرے آپشن پر غور نہیں کرسکتے۔


