کوئٹہ، بھوک ہڑتال پر بیٹھے وکیل نے احتجاج مؤخر کردیا

کو ئٹہ:70سالہ ضعیف العمروکیل محمدیعقوب خان ایڈووکیٹ نے طبیعت کی نازسازی کی وجہ سے 27روز تک اراضی پر قبضہ کے خلاف جاری بھوک ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں 27روز سے لینڈمافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف تادم بھوک ہڑتال پر تھا، میں ضعیف العمر اور دل کے عارضے میں مبتلا ہوں، طبیعت کی ناسازی کی بناء پر گزشتہ شب کو مجھے سول ہسپتال منتقل کرکے آئی سی یو میں داخل کیا گیا، میں نے طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے بھوک ہڑتال موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد نے 1966 اراضی خریدی تھی جو والد کے انتقال کے بعد مجھے ورثے میں ملی جو ریکارڈ کے مطابق میرے نام اور قبضے میں ہے مگر میری اراضی پر بااثر افراد نے قبضہ کر رکھا ہے اس سلسلے میں درخواستیں عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی زمینوں پر مبینہ قبضے اور درخواستیں عدالت میں ہونے کے باوجود تعمیراتی کام کو روکوایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں