افغانستان، سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک انٹیلی جنس آفیسر ہلاک اور تین زخمی

کابل : افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں ایک انٹیلی جنس آفیسر ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جلال آباد میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی افسران کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی دھماکے کے نتیجے میں ایک انٹیلی جنس آفیسر ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں