نیب واشک مین کرپشن کی کہانی کو بے نقاب کرکے عوام پر احسان کرے، میرزابد ریکی

واشک :جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کہاہے کہ ملک میں احتساب کا نعرہ محض زبانی کلامی ہے نیب اور ریب واشک میں نظر نہیں آتی ہے اگر نیب اور ریب واشک کا رخ کر لیا تو اربوں کی ریکوری ہو گی نیب اور ریب واشک میں عجب کرپشن کی غضب کہانی کو بے نقاب کرکے اہل واشک پر احسان کرے کیونکہ جتنا کرپشن ضلع واشک میں ہوا ہے ملک کے دیگر اضلاع سمیت تاریخ میں کسی لیڈر اور وزیر نے اتنی کرپشن نہیں کی ہے واشک میں سڑکوں واٹرسپلائیوں اور بلڈنگز تعمیر کے نام پر اربوِں کے رقوم سابقہ نمائندگاں کے جیبوں میں چلے گئے ہیں واشک کا تعلیم یافتہ طبقہ اپنی پسماندگی مٹانے کی سرکاری فنڈز کو کرپشن کے نذر ہونے پر پریشان ہیں ان خیالات کا اظہار طلبا سمیت علاقائی معتبرین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کی حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ نیب اور ریب کا وجود صرف سیاسی مخالفین کو زیر کرنے کے لیئے ہے نیب اور ریب بلوچستان کے ضلع واشک میں نظر نہیں آتا واشک میں سابقہ دور حکومت میں تاریخی کرپشن ہوئی ہے عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا سرکار کے پیسے بینک بینلس اور جائیدادیں بنانے کے لیئے استعمال ہوئے سابقہ دور کے کروڑوں کے کام زمین پر نظر نہیں آتے جب کہ فائلوں کے پیٹ بھر دی گئی ہے انھوں نے کہا کہ واشک میں سابقہ نمائندوں کی ریکارڈ کرپشن میں کئی سرکاری آفیسران شامل ہیں جھنوں نے سابقہ نمائندگان کی کرپشن کو دوام بخشاہ حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ لگتا ھیکہ واشک کو نیب اور ریب کی آمد کے لیئے نوگو ایریا بنا دی گئی ہے حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ سابق دور میں حکومتوں کو دھوکہ دیکر واشک میں تابڑ تھوڑ کرپشن ہوئی ہے نیب اور ریب واشک کا رخ کرکے سرکاری کے پیسوں کے عجب کرپشن کے غضب کہانی کو بے نقاب کرکے واشک کے عوام پر احسان کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں