خاندان کی خواتین پر مقدمہ درج کرنا افسوسناک ہے،کیپٹن صفدر
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ میں نے بطور آرمی آفیسر ملک کی سالمیت کا حلف اٹھایا ہوا ہے ،حکومت ہم دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رہی ہے ۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے شخص کی بیٹی آج عدالتوں میں پیش ہو رہی ہے،شریف خاندان کی خواتین پر مقدمہ درج کرنا افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جس طرح کی طرز حکومت ہے اس کو تبدیل ہو ناچاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ جو پرویز مشرف کے ساتھ ہو ا تھا اس کا نواز شریف سے بدلہ لیا جا رہا۔
Load/Hide Comments


