آصف زرداری نے گاڑیوں کی ضبطگی روکنے کے لئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد :سابق صدر آصف علی زرداری نے تین گاڑیوں کی ضبطگی روکنے کے لئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا ۔ جمعرات ک آصف زرداری نے نیب کو گاڑیاں قبضے میں لینے سے روکنے کی درخواست دائر کر دی،آصف علی زرداری کی جانب سے گاڑیاں منجمد کرنے کے فیصلے پر بھی اعتراضات دائر کئے گئے ،سترہ اگست کو احتساب عدالت نے گاڑیاں منجمند کرنے کے نیب کے فیصلے کی توثیق کی تھی،ستائیس اگست کو نیب نے زردای کو خط لکھ کر گاڑیاں حوالے کرنے کا کہا تھا ۔ سابق صدر نے کہاکہ گاڑیاں منجمد کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے، درخواست پر فیصلے تک نیب کو گاڑیاں ضبط کرنے کی کارروائی سے بھی روکا جائے ، احتساب عدالت نے آصف زرداری کی درخواست پر نیب سے 24 ستمبر کو جواب طلب کرلیا

اپنا تبصرہ بھیجیں