برقع پہن کر اپنی دوست سے ملنے والا لڑکا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

صادق آباد کے علاقے سنیما روڈ پر برقع پہن کر اپنی دوست سے ملنے والا لڑکا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ملزم نے کتابیں ہاتھ میں لے کر اور سیاہ برقع پہن کراپنی دوست سے ملنے کے لیے لڑکی کا روپ دھارا۔اہل علاقہ کو شک ہوا تو پولیس کو اطلاع دی، پولیس کی بروقت کارروائی کرکے ملزم کو پکڑ لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفیش کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں