ہمیں ہر گھر ہر محلے تک تعلیم کا پیغام پہنچانا ہے،سیو سٹوڈنٹس فیوچر
خضدار(نمائندہ انتخاب) سیو اسٹوڈنٹس فیوچر مرکزی کابینہ کی حلف برداری تقریب پریس کلب ہال خضدار میں منعقد ہوہوئی۔مرکزی کابینہ سے ڈپٹی آرگنائیزر زبرین بلوچ نے حلف لیا۔تقریب میں چئیرمین فضل یعقوب بلوچ، وائس چئیرمین ڈاکٹر نعمان بلوچ، سیکریٹری جنرل قدیر شیخ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل، فیاض احمد بلوچ، انفارمیشن سیکڑیٹری نعیم بلوچ، ایجوکیشنل سیکریٹری عتیق بلوچ اور فنانس سیکریٹری عبدالمجید نے حلف لیا۔تقریب سے سابقہ انفارمیشن سیکریٹری اور مرکزی آرگنائیزر شاہ جہان بلوچ نے تنظیم کے ایک سالانہ کارگردگی تفصیل سے پیش کی ۔تقریب میں اسٹیج کے فرائض مہتاب بلوچ نے ادا کی جبکہ ۔وائس چئیرمین نعمان بلوچ نے حلف کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ضرورت ہے ہمیں ہر گھر ہر ایک محلے تک تعلیم کا پیغام پہنچانا ہے۔موجودہ چئیرمین فضل یعقوب بلوچ نے ایس ایس ایف کی ایک سالہ کارکردگی پہ اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس ایف نے مشکل حالات اور عالمی وبا ء کے دوران صرف تعلیم ہی کو ترجیح دی اور تعلیم کا نعرہ بلند کیا۔


