پنجگور گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری منشیات برآمد ملزم گرفتار

پنجگورۛپنجگور لیویز فورس کی بڑی کاروائی گوران چیک پر چیکنگ کے دوران زمباد گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری منشیات برآمد ایک مشتبہ ملزم بھی گرفتار گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگورعبدالرزاق ساسولی کی خصوصی ہدایت پر لیویز ناکوں پر چیکنگ کے دوران زمباد گاڑی کے خفیہ خانوں سے ایک سوکلو گرام افیون برآمد کرلی گئی اور ایک مشتبہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا لیویز کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات پنجگور کے راستے تیاب دیم میں منتقل کی جارہی تھی کہ لیویز کے سخت چیکنگ کے نتیجے میں ترسیل ناکام بنادی گئی مزید تفتیش جاری ہے دریں اثنا لیویز نے کیو آر ایف فورس کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گاڑی کو بھی پکڑ لیا ہے ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور کو جرائم اور منشیات سے پاک کرنے کے عزم پر قائم ہیں عوام کے تعاوں سے بہت جلد مسائل پر قابو پا لیں گے پنجگور کی ترقی امن سے وابستہ ہے منشیات اس راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں