جمہوریت کی چھتری تلے بدترین آمریت مسلط کی گئی ہے ،مولانا شیرانی
کوئٹہ: جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان حضرت مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ ملک پر جمہوریت کے چھتری تلے بدترین آمریت مسلط کی گئی ہے سیاسی قیادت اپنی زاتی مفاد کی بجائے قومی مفاد اور ملک کی بقا کو مقدم رکھ کر جدوجہد کریں تو کوئی قوت انکی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی جمہوریت کے استحکام کیلئے مقتدر قوتوں کے مداخلت کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے اندر دوغلی پالیسیوں کاخاتمہ ضروری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہ ضلع زیارت میں منعقدہ نوید سحر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس سے جمعیت علمااسلام کے دیگر صوبائی رہنماں سابق صوبائی وزیر مولانا عبدالصمد آخوندزادہ حاجی عبدالصادق نورزئی سید خالق شاہ حاجی امین اللہ امین حاجی سنگین خان کاسی مولانا محمد عمر آغااور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیاحضرت مولانا محمد خان شیرانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ معاشرے سے لے کر مملکت تک سدھار تب ممکن ہے جب انسان خود احتسابی اور سچائی سے کام لے اپنے عیوب کو چھپانا اور دوسروں کے عیوب کو افشا کرنادنیا کے ہر مذہب اور ہر قانون کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کے صحیح تصور کی بجائے دنیا کی نظر میں اسلام اور مسلمان کو دہشت اور دہشت گرد کے طور پر پیش کرنادرست نہیں دنیا میں امن سلامتی کا وجود اسلام کے مرہون منت ہے اسلام سے قبل دنیا جہالت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی انہوں نے کہاکہ اسلام کے صحیح اور حقیقی تصور کو اجاگر کرنے کیلئے علما کو بہتر اور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔


