کراچی،کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی: شہر میں کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد نمبر دو طالب کالونی میں گھر میں ایک شخص بجلی کا کام کرتے ہوئے بیہوش ہوگیا جسے اس کے اہلخانہ طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسہتال لے کر پہنچے جہاں ڈکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق کی گئہ۔پولیس کے مطابق اسپتال میں متوفی کی شناخت 25 سالہ رحیم ولد مناسب خان کے نام سے ہوئی ہے لاش ورثا بنا کارروائی کے ہمراہ لے گئے۔ ادھر بلدیہ اتحاد ٹاؤن جھنگوی چوک کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ،جسے ایمبولینس کے زریعے اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال میں متوفیہ کی شناخت 25سالہ سلمہ زوجہ فراز کے نام سے ہوئی، تاہم ورثائ￿ بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں