بلوچستان،مند اور گبد میں بارڈر مارکیٹ قائم کریں گے،عاصم سلیم باجوہ

کوئٹہ/اسلام آباد :چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بارڈر مارکیٹس کے قیام سے مقامی معیشتیں تیز ہوں گی۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نے نظرانداز کیے گئے علاقوں پر توجہ دینے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ 18 بارڈر مارکیٹس میں سے 3 کو پائلٹ پراجیکٹ کے لیے منظور کر لیا گیا،بلوچستان میں مند اور گبد میں بارڈر مارکیٹ قائم کریں گے،خیبرپختونخوامیں شہیدآنودان میں بارڈرمارکیٹ کھولی جائی گی۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ بارڈر مارکیٹس کے قیام سے مقامی معیشتیں تیز ہوں گی،بارڈر مارکیٹس کے قیام سے اسمگلنگ کی روک تھام،پڑوسیوں سے تجارت بڑھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں