دہلی فسادات کی شارج شیٹ میں سلمان خورشید کا نام بھی شامل

نئی دہلی: نئی دہلی پولیس نے بھارتی دارالحکومت دہلی میں فروری میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات سے متعلق چارج شیٹ جاری کی ہے جس میں کئی اہم شخصیات کے نام شامل ہیں جن میں سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی پولیس نے دہلی فسادات سے متعلق عدالت میں تازہ ترین چارج شیٹ پیش کی ہے۔چارج شیٹ میں سیاستدانوں سے لے کر وکلاء اور کارکنوں تک مختلف اہم شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں۔ اس میں کانگریس کے رہنما سلمان خورشید اورسپریم کورٹ کے وکیل پرشانت بھوشن کا نام بھی شامل ہے۔سلمان خورشید پر اشتعال انگیزی تقاریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ چارج شیٹ میں سابق رکن پارلیمان برنداکرات،سیتا رام پچوری، سماجی کارکن یوگیدو،گوہر رضا، سی پی آئی پولٹ بیورو کی رکن کویتا کرشن،جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق سٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد سمیت کئی اہم شخصیات کے نام بھی شامل ہیں جن پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں