مصر میں شادی کی تقریب سے کورونا میں مبتلا پورا خاندان انتقال کرگیا

قاہر: شادی کی تقریب سے کورونا میں مبتلا ہونے والا پورا خاندان انتقال کرگیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کا ایک خاندان اپنے عزیز کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہوا تھا، شادی کی تقریب میں خاندان کی ماں نے شرکت کی تھی جس سے ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون وائرس سے انتقال کرگئیں اوران کے انتقال سے چند روز قبل ان کے شوہر اور دو بچوں میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی۔خاتون کے بیٹے نے اپنی والدہ کے کورونا سے انتقال کی تصدیق کی تھی جب کہ ماں کے انتقال کے 10 دن بعد ہی بیٹے نے انکشاف کیا کہ ان کے والد اور ایک بھائی بھی کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق باپ کے انتقال کے چند روز بعد بیٹے نے تصدیق کی کہ وہ بھی کورونا میں مبتلا ہوگیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ یہ متاثرہ شخص بھی کورونا کے باعث چند روز میں ہی انتقال کرگیا۔ر

اپنا تبصرہ بھیجیں