اصغرخان اچکزئی سے بی این پی کے وفد کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ؛عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر سے خان ہائوس پٹیل باغ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی، پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو سابق رکن قومی اسمبلی عبدالرئوف مینگل ساجد ترین ایڈووکیٹ نے ملاقات کی اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور صوبے کے حالات پر غور و خوض ہوااس موقع پر اس امر پر اتفاق کیاگیا کہ ملک اور صوبے کا روشن مستقبل مضبوط وفاقی پارلیمانی جمہوری نظام میں مضمر ہے جس کیلئے ہمارے اکابرین باچاخان خان عبدالولی خان سردار عطا اللہ خان مینگل میر غوث بخش بزنجو خیر بخش مری اور دیگر نے طویل اور کٹھن صبر آزما جدوجہد کی ہے آج بھی ضرورت اس مر کی کہ مترقی روشن فکر قوم دوست قوتیں نیپ کی طرز پر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں تاکہ ملک میں قومیتوں کے حقوقِ محفوظ پارلیمنٹ مضبوط عدلیہ آزاد میڈیا خودمختارہوں تب جاکے ہم دنیا کو ایک باوقار ملک کے طور پر باور کرانے میں کامیاب ہوسکیں گیدرین اثناعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بنیادی انسانی حقوق اولس کی دہلیز پر پہنچانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کو اچھی صحت بہتر تعلیم زرائع آمد و رفت پینے کے پانی اور سب سے بڑھ کر امن وامان کا قیام عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی قمردین کاریز کے پارٹی ذمہ داران سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر کمشنر ژوب ڈویژن ن سہیل الرحمن بلوچ بھی موجود تھے کمشنر ژوب ڈویژن نے اصغر خان اچکزئی کویقین ہانی کرائی کہ قمردین کاریز کے عوام کی مشکلات ومصائب کو مدنظر رکھتے ہوئیپہلی فرصت میں اسے حل کئے جائینگے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر کو وہاں جانے کی ہدایات جاری تحصیلدار وہاں مستقل موجود جبکہ اکتوبر میں خود جاکر وہاں متعلقہ محکموں جیسے ٹرانسپورٹ تعلیم صحت پبلک ہیلتھ بجلی سیلاب نقصانات کی خبر لوں گا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی قمردین کاریز کے رہنما قطب افغان باز خان المیار پی ایس ایف کے چیئر مین عالمگیر مندوخیل بھی موجود تھے۔ علاہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام قمردین کاریز میں مندرجہ بالا مسائل کے حل کیلئے جاری 40روزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں