سرکاری ملازم کی اپ گریڈیشن بلوچستان ہائی کورٹ نے چیف سیکریڑی اور پرنسپل سیکریڑی ٹو وزیر اعلیٰ کو طلب کرلیا

کوئٹہ: بلو چستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس عبداللہ بلو چ پر مشتمل دورکنی بنچ نے سرکاری ملازم کی اپ گریڈیشن سے متعلق دائر کیس کی سماعت کی۔عدالت عالیہ نے ایڈوکیٹ جنرل کی قبل ازیں یقین دہانی کے باوجود متعلقہ سرکاری حکام کی جانب سے جوابدہی میں تاخیر وعدم تعمیل پر چیف سیکریڑی بلو چستان اور پرنسپل سیکریڑی ٹو وزیر اعلیٰ کو آئندہ پیشی پر بذات خود پیش ہونے کیلئے نوٹسز جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور ان سے کورٹ کے احکامات کی عدم تعمیل پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کا یہ عمل توہین عدالت آرڈر نینس 2003کی زدمیں آتا ہے لہذا وہ وضاحت کیلئے آئندہ پیشی پر عدالت عالیہ میں پیش ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں