بلوچستان میں صدیوں سے آباد اقوام کو ”سیٹلر“یا ”آبادکار“ نہیں مانتے،نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

کوئٹہ:بی این پی کے مرکزی رہنما نو بز ادہ حا جی لشکری رئیسا نی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صدیوں سے آباد اقوام کو ”سیٹلر“یا ”آبادکار“ نہیں مانتے کیونکہ ان کے آباؤ اجداد کی قبریں اسی صوبے میں ہیں اور یہ اقوام ان تمام حقوق کی حق دار ہیں جو مقامی آبادی کو حاصل ہیں یہ باتیں انہوں نے بلوچستان ڈومیسائل الاءئنس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ ہم نے مختلف ادوار میں سات ایسے افراد کو ارکان پارلیمنٹ بنوایا جن کے آباؤ و اجداد کئی دہائیوں سے یہاں آباد ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ ہم ان کو اسی سرزمین کا حصہ تسلیم کرتے ہیں انہو ں نے کہا کہ بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل اور دیگر رہنماؤں کی کاوش سے ایسی قرار داد لائی جائیگی جس سے صدیوں سے آباد اقوام میں تحفظ کا احساس پیاد ہو انہوں نے کہا کہ سراوان ہاؤس کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں قبل ازیں وفد نے بی این پی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سردار اختر جان مینگل نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی محمد اسماعیل گجر اور دیگر کی کاوشو ں سے صوبائی اسمبلی میں صدیوں سے آباد اقوام کو لوکل قرار دینے کیلئے قرار داد جمع کرائی گئی انہوں نے امید ظاہر کی کہ بی این پی نے الیکشن سے قبل اس حوالے سے جو وعدے کئے تھے جو پورے کئے جائیں گے۔نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا کہ صوبے میں کئی دہائیوں سے آباد اقوام سے کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں