ترکی، کردوں کی حمایت میں مظاہرے، درجنوں گرفتاریوں کے لیے وارنٹ جاری

انقرہ:کی ایک عدالت نے سن 2014 میں کردوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کرنے کی وجہ سے 80 سے زائد افراد کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ کرد نواز ترک سیاسی جماعت ایچ ڈی پی کی ایک ترجمان نے بتایا کہ اس پارٹی کے کئی سرکردہ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایچ ڈی پی نامی پارٹی کے کئی رہنماں نے چھ سال قبل شام کے کرد آبادی والے شہر کوبانی کے لیے داعش کے شدت پسندوں سے تحفظ کے سلسلے میں مظاہرے کیے تھے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ 82 ملزمان کے خلاف کس طرح کی فرد جرم عائد کی جائے گی یا کی گئی ہے۔ ریاستی دفتر استغاثہ کے مطابق ان مظاہروں کے دوران قتل، چوری، لوٹ مار اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کے واقعات بھی پیش آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں