افغانستان میںجھڑپیں ،35طالبان ہلاک ، سترہ زخمی

کابل:افغانستان کے صوبوں غزنی، زابل اور سمنگان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوئوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 35 طالبان ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق غزنی میں طالبان جنگجوئوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، دوطرفہ فائرنگ کے دوران 6 طالبان ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔ادھر صوبے زابل میں افغان فضائیہ نے طالبان جنگوئوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 جنگجو ہلاک ہوئے ، جنگجوئوں کے زیر استعمال گاڑیاں، اسلحہ ڈپو اور موٹرسائیل بھی تباہ ہوگئیں۔دوسری جانب صوبے سمنگان کے شمالی علاقے میں طالبان جنگوئوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، سیکیورٹی اہلکاروں اور جنگوئوں کے درمیان گھمسان کی جھڑپ 5 گھنٹے جاری رہی

اپنا تبصرہ بھیجیں