انتقامی کاروائیوں سے مرعوب نہیں ہونگے ،حافظ حمداللہ

کوئٹہ : جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنماسنیٹر حضرت مولاناحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ اقتدار نہیں اقدار کی سیاست کی انتقامی کاروائیوں سے مرعوب نہیں ہونگے پنڈی کا لوٹا اپنی نوکری بچانے کیلئے بھڑکیں ماررہا ہیں کیونکہ اب ملکی سیاست میں لوٹوں کی مزید گنجائش نہیں لوٹے جہاں اچھے لگتے ہیں اب کے بعد وہی پر پڑے رہیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے کانجو ٹان شپ سوات میں اتحاد المدارس ومساجد کے طلبا و علما کے ختم القرآن کی بابرکت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے جمعیت علمااسلا سوات کے ضلعی امیر قاری فتحت اللہ، قاری خلیل احمد اوردیگر نے بھی خطاب کیا مولانا حمداللہ نے کہا کہ موجودہ حکمران عوامی مینڈیٹ کے بجائے طاقت کے ذریعے قوم پر مسلط کئے گئے ہیں سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین بیاختیار حکومت ہے تاجر کسان مزدور ملازم ہر طبقہ کے لوگ حکومتی کارکردگی سے نالاں ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جسمیں زندگی گزارنے کے تمام تر طریقے موجود ہیں غیر کے طریقوں میں سکون تلاش کرنے والے بٹکھے نوجوان احکامات الٰہی سنت نبوی پر عمل پیر ہوکر سکون پاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عام آدمی بہت سے مسائل سے دوچار ہیں عیاشیوں میں مستغرق حکمرانوں کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کا کوئی احساس نہیں انہوں نے کہاکہ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہوچکی ہیں اورAPCمیں جو فیصلے کئے گئے ہیں اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل بنایاجارہاہے اس موقع پر علما کرام، طلبا وپیرنٹس اور عمائدین علاقہ کثیرتعدادمیں موجود تھے بعد ازاں پوزیشن ہولڈر طلبا میں انعاما ت بھی تقسیم کئے گئے ۔مہمان خصوصی نے مولانا خلیفتہ اللہ، قاری فداالرحمان، قاری یوسف، قاری فریدالحق، قاری احسان اللہ کو بھی بہترکارکردگی پر اسناد دئے اورچارسو طلبا علما میں اسناد اورشیلڈ تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں