کھڈکوچہ، بیٹا اغواء باپ کو قتل، لواحقین کا احتجاج، قومی شاہراہ بلاک

مستونگ:کھڈ کوچہ کے علاقے میں مبینہ طور پر ایک شخص کو نامعلوم افراد نے اٹھا کر لے گئے دوران مزاحمت مذکورہ شخص کے باپ شدید زخمی جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے واقعہ کے خلاف لواحقین کا قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر بلاک کیا تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کے درمیانی شب کھڈکوچہ کے علاقے میں مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے چھاپہ مارکر ایک شخص نعمت اللہ کو اٹھا کر لے گئے اس دوران مزاحمت پر انکے والد یارمحمد زخمی ہوئے تھے جو بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ورثا اور اہل علاقہ نے مبینہ طور پر اغواہ کے خلاف کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر ٹریفک کے لیئے بلاک کی بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر مستونگ انجینئرعائشہ زہری موقع پر پہنچ کر لواحقین اور قبا ئلی عمائدین سرداراسداللہ شاہوانی حاجی جان محمد شاہوانی گرینڈالائنس کے رہنماڈاکٹراسماعیل بلوچ،مفتی عبدالرحمن شاہوانی میرگل جان شاہوانی،و دیگر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ٹریفک بحال کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں