نوشکی،فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
نوشکی: نوشکی میں ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نوشکی کے علاقے قادر آباد میں ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار ملزم کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر تھے جسے ملزم نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments