اگر لوگ اپنے گھروں میں رہتے تو قرنطینہ مراکز نہ بنانے پڑتے،سعید غنی

کراچی:وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ تفتان سے آنے والے لوگ حکومت کے لیے پریشانی کا سبب نہیں ہیں، اگرلوگ اپنے گھروں میں رہتے تو قرنطینہ مراکز نہ بنانے پڑتے، کسی میں کورونا کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو وہ گھر میں رہ کر ہیلپ لائن سے رابطہ کرے۔۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ہمارے لیے پریشانی کا سامنا تفتان سے آنے والے لوگ نہیں، ان لوگوں کو تو ہم مخصوص مقام پر رکھ رہے ہیں، تفتان سے آنے والے 750 لوگوں کو سکھر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں