نواز شریف کی جگہ صرف جیل ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں، مراد سعید

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عدالت سے مفرور اور نااہل شخص کارکنان کو کیسے حکم دے سکتا ہے، نواز شریف کی جگہ صرف جیل ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ن لیگ کے سیاسی کارکنان کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، عدالت سے مفرور اور نااہل شخص کارکنان کو کیسے حکم دے سکتا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف ڈاکو، مفرور اور سرٹیفائیڈ چور ہے اس کی جگہ صرف جیل ہے اور اس کے علاوہ کچھ نہیںان کے پاس صرف درباری ہیں ،سیاسی ورکروں کا ان کے پاس کوئی کام نہیں۔ن لیگ کا حکم نامہ نوازشریف نے اپنے غلاموں کو دیا، یہ پاکستان کے دشمنوں سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں کیونکہ ان سے ان کے ذاتی تعلقات ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آج تک احسن اقبال 500 ارب کا جواب نہیں دے سکے، احسن اقبال کا بھائی ان کی غلامی کرتے ہوئے پاسپورٹ آفس کا چیئرمین بنا، نوازشریف کی صاحبزادی نے عدلیہ، ایجنسیز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں