انتخابات میں ہماری کامیابی یقینی ، پروفیسر ز کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ،بی پی ایل اے پروگریسیوپینل

کوئٹہ؛ بی پی ایل اے پروگریسو پینل کے امیدواروں نے کہا ہے کہ پروفیسرز برادری کے وقار اور سربلندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا کالج اساتذہ کے مسائل اس وقت تک حل نہیں ہوں گے جب تک ان مسائل کو اجاگر نہیں کیا جاتا ماضی میں کالج اساتذہ کے مسائل اجاگر ہی نہیں ہوئے جبکہ اس بات کا کریڈٹ بی پی ایل اے کی سابق کابینہ کو جاتا ہے جس نے گزشتہ دو سال کے دوران نہ صرف تنظیم میں نئی روح پھونکی بلکہ اہم اہداف بھی حاصل کئے ، کالج اساتذہ بی پی ایل اے انتخابات میں انتخابی نشان مشعل پر مہر لگا کر پروگریسو پینل کی کامیابی کو یقینی بنائیں تاکہ سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پروگریسو پینل کالج اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے فعال ومتحرک کردار ادا کرتا رہے ۔ ان خیالات کااظہار بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پروگریسیو پینل کے صدارتی امیدار پروفیسر آغا زاہد ، امیدوار برائے جنرل سیکرٹری پروفیسر نصرت اللہ بلوچ ، ودیگر امیدواران پروفیسر عین اللہ کبزئی ،پروفیسر سید ناصر شاہ ، پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ،عذرا مری ، تسمیہ نعما ن ،پروفیسر صابر بنگلزئی ،نقیب اللہ درانی ،محمد تقی ، ریحان ندیم بلوچ،عبدالطیف دمڑ ،قمر عباس شاہ ،مشتاق احمد گچکی،سلیم جان مندوخیل،عزیز جمالدینی و دیگر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان اورمختلف کالجز کے دورے کے موقع پر کالج اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔پروگریسیو پینل کے امیدواروں نے گزشتہ روز خضدار بوائز و گرلز کالج کا دورہ کیا اور انتخابی منشور اور دوسالہ کارکردگی پرتفصیلی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پروفیسرز جدوجہد کا تسلسل چاہتے ہیں انتخابات میں پروگریسیو شاندار کامیابی حاصل کرے گی اور کسی بھی مرحلے پر پروفیسر برادری کو مایوس نہیں کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں