مستونگ‘ لڑکی سے زیادتی وقتل کے ملزم کو عمر قیدکی سزا

امستونگ( نامہ نگار)لڑکی سے زیادتی اور قتل کے ملزم کو سیشن جج مستونگ نے عمر قید کی سزا سنا دی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قلات ڈویڑن بقام مستونگ کے سیشن جج نے لڑکی کو اغواء کر کے زیادتی کرنے کے بعد انھیں قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم نجیب اللہ کو عمر قید کی سزا سنانے کا حکم جاری کردیا۔واضع رہے کہ ملزم نے 2019 میں تحصل کھڈکوچہ میں بی بی فرزانہ نامی ایک لڑکی کو گھر سے اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد مغویہ کو قتل کر کے انکی لاش کنویں میں پھینک دی تھی جبکہ ایف آئی آر میں نامزد ملزم کے دیگر ساتھی تاحال مفرور ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں