بی این پی بنیادی مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے،بابو رحیم مینگل
نوشکی:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی ممبر ایم پی اے نوشکی بابو میر محمد رحیم مینگل نے کہا ہے اساتذہ کے کمی سے بلوچستان بھر کے اسکولوں کو شدید مشکلات ہے محکمہ تعلیم اساتذہ کے آسامیوں پر سی ٹی ایس پی کے تحت کامیاب امیدواروں کی جلد از جلد تعنیاتی کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ اساتذہ کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس موقعے پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر عطااللہ مینگل ضلعی جوائنٹ سیکرٹری میر صاحب خان مینگل میر پسند خان ماندائی،عطا اللہ مینگل، ڈاکٹر عبدالروف مینگل،ماما شعیب جمالدینی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بنیادی مسائل کے حل کے لئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے ہمارا مقصد سیاسی شعور کے ساتھ عوام کو روزگار صحت و تعلیم فراہم کرنا ہے تمام اداروں میں میرٹ و قابلیت کو تقویت دینے کی کوشش کررہے ہے تعلیم بلوچستان نیشنل پارٹی کے بنیادی ترجیعات میں شامل ہے بی این پی کی کوشش رہی ہے کہ تعلیمی اداروں کو بنیادی سہولیات دی جائیاور اساتذہ کی کمی پوری کی جائے اساتذہ کرام کے جلد از جلد تعنیاتی کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے۔


