نوشکی، مختلف ٹریفک حادثات میں 7 سے زائد افراد شدید زخمی
نوشکی:نوشکی میں مختلف ٹریفک حادثات میں 7 سے زائد افراد شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق کیشنگی علاقہ پٹی کے مقام پر موٹر سائیکل اور ٹرالر کے درمیان ٹریفک حادثے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے،نوشکی چڑھائی پر فیلڈر گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹریفک حادثے میں 2 افراد زخمی ایک واقعہ میں کلی قادر میں موٹر سائیکل ٹریفک حادثے کا شکار 2 افراد زخمی ہوگئے احمد وال میں موٹر سائیکل ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا مل کلی الہی بخش علاقے میں بوزر گاڑی کے ٹائر کے نیچے عمر رسیدہ شخص کی پاوں آنے سے شدید زخمی ہوگیا، ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ابتدائی طبی امداد دیدی جبکہ 3 شدید زخمی افراد کو مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


