گورنر بلوچستان لینڈ مافیا سے ملکر ہماری زمینوں پر قبضہ کررہے ہیں،منظور کاکڑ
کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا ہے کہ گورنر بلوچستان لینڈ مافیا کے ساتھ ملکر کوئٹہ کے علاقے خیزی پی یی ایف کے قریب ہمارے آبا واجداد کی زمینوں پر بلانوٹس قبضے کر کے تعمیرات کر رہے ہیں جسے کسی صورت قبول نہیں کر تے گورنر بلوچستان اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے لینڈ مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں تاہم ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ علاقے میں پہلے سے ہماری قبائلی رنجشیں چل رہی ہیں بلکہ اراضی سے متعلق کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اس سلسلے میں سرکاری ونیم سرکاری ادارے اور عام عوام کسی بھی لین دین میں نفع ونقصان کے ذمہ دار خود ہیں ان خیالات کااظہار انھوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا سینیٹر منظور کاکڑ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے علاقے خیزی پی ایف ہمارے آبااجداد کی صدیوں پرانی زمینوں پر گورنر بلوچستان جسٹس(ر)امان اللہ خان یاسین زئی لینڈ مافیا کے ساتھ ملکر قبضہ کر رہے ہیں کئی ایسے مقامات بھی ہیں جہاں زمینوں پر قبضہ کر کے تعمیرات شروع کر دی گئی ہیں جو صرف اور صرف خونی رنجشوں کا باعث بنے گا گورنر بلوچستان اپنے عہدے کا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے نہ صرف لینڈ مافیا کی سرپرستی کر رہے ہیں بلکہ خود بھی اس میں ملوث ہورہے ہیں تاہم ہم گورنر بلوچستان کو یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ مذکورہ زمینیں ہمارے آبااجداد کی زمینیں ہیں جس پر لینڈ مافیا کا قبضہ کسی صورت قبول نہیں ہے مذکورہ علاقوں میں پہلے ہی بہت سے قبائلی رنجشیں چل رہی ہیں جبکہ ان زمینوں کے بہت سے معاملات عدالت میں بھی زیر سماعت ہیں گورنر بلوچستان اپنے عہدے کا تقدس برقرار رکھتے ہوئے لینڈ مافیا کی سرپرستی اور زمینوں پر قبضے کرنا چھوڑدیں انہوں نے کہا کہ مذکورہ اراضی پر ہمارے عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیں ہماری اراضی جو دوسروں کے نام پر جعلی طریقے سے ٹرانسفر کئے گئے ہیں کے انتقالات کینسل ہیں لہٰذا عوام پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس سلسلے میں جو بھی لین دین کرینگے وہ اپنے نفع ونقصان کے ذمہ دار خود ہونگے چاہیے وہ سرکاری،نیم سرکاری،یا عام عوام ہو یا اس سلسلے میں ایک پلاٹ پر تعمیرات بھی گرائے گئے لہٰذا لوگ اس سلسلے میں خریداری سے گریز کریں۔


