بھاگ میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کے لواحقین کا لاش کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ ; بھاگ ناڑی کے رہائشی فقیر احمد کے لواحقین کا میت کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج مقتول کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا گزشتہ روز بھاگ ناڑی کے رہائشی فقیر احمد نامی شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا گیا تھا جنہیں سول سپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا تاہم ہفتہ کے دن وہ جانبر نہ ہو سکا جس پر مقتول کے ورثاء اور رشتہ داروں نے میت کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ بھاگ ناڑی پولیس کی جانب سے مقتول فقیر احمد کے قتل میں ملوث بااثر ملزم سعید احمد مندرانی اور ان کے بیٹوں کو گرفتار کرنے سے گریزاں ہیں بلکہ واقعہ کی ایف آئی آر درج نہیں کی جارہی پولیس کی جانب سے لیت و لال سے کام لیا جارہا ہے جو سراسر ناانصافی ہے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان‘ آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ مقتول فقیراحمد کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کو معطل کیا جائے بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں