پی ایس ایف اپنے نظریات پر کسی قسم کی قربانی کے لیے دریغ نہیں کرے گی، عالمگیر مندوخیل

کوئٹہ: پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل، ڈپٹی چیئرمین مزمل خان کاکڑ اور ممبر معصوم خان میرزئی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پشتون ایس ایف فخرافغان باچاخان کے تعلیمات اور ولی خان کے احتجاجی اور اصولی رویے کو اپناتے ہوئے اپنے اکابرین کے نقش قدم پر اپنی نصف صدی کی تاریخ کے تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے ہمیشہ کی طرح ثابت قدم رہے گی اور اپنے نظریات پر سمجھوتہ کیے بغیر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی. علاوہ ازیں بیان میں کہا گیا کہ آٹھ اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے ایک عظیم شان جلسہ ہوگا. جلسے میں اے این پی کے مرکزی قائدین خصوصی شرکت کریں گے جن میں پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی، مرکزی جنرل سکرٹری میاں افتخار حسین، صوبہ پشتونخواہ کے صدر ایمل ولی خان، صوبہ بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کرینگے. دریں اثناء ضلع قلعہ سیف اللہ کے دورے پر صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل اور صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی ممبر معصوم خان میرزئی کی جانب سے شمولیتی اور دیگر پروگراموں سے خطاب کے دوران پی ایس ایف کے کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا کہ کہ دن رات ایک کرکے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں. جبکہ مزید کہا گیا کہ شدید ریاستی دباؤ کے باوجود یہ جلسہ اپنے قومی اہداف اور مظلوم قومیتوں کے حقوق کی جدوجہد کے رستے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور سیاسی حوالے سے ہمارے خطے کے لیے دور رس نتائج برآمد کرے گا. جبکہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے تمام ضلعی یونٹوں کے ذمہ داران اور کارکنوں کو تاکید کی گئی کہ دن رات ایک کرکے اس تاریخی جلسے کو کامیاب بنائیں جبکہ پشتون ایس ایف کے کارکنان صوبائی چیرمین عالمگیر مندوخیل کی قیادت میں 8 اکتوبر کے جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے.

اپنا تبصرہ بھیجیں