سینئروکیل کے والد کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، بلوچستان بارکونسل

کوئٹہ؛بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں کوئٹہ میں امن وامان کے بگڑتے ہوئے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن وامان کا مسئلہ سنگین تر ہوتا جارہا ہے ہے گزشتہ دنوں پشتون آباد میں سینئر وکیل حاجی نصیب اللہ اچکزئی حمید اللہ اچکزئی ایڈووکیٹ خالد محمود راشد محمود ظفر محمود وارث محمود کے والد اور عامر محمود ایڈووکیٹ کے دادا کو ان کے گھر کے سامنے شہید کیا گیا لیکن تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے بیان میں کہا کہ بیان میں کہا کہ کوئٹہ کے شہری امن و امان کے بگڑتی ہوئی صورتحال سے پریشان ہیں شہر میں ڈاکوؤں کا راج ہے پولیس کی جانب سے تاحال قاتلوں کی عدم گرفتاری سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے بیاں میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل اس سلسلے میں خاموش نہیں رہ سکتی بیان میں مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں