برطانوی وزیراظم کے والد نے گھریلو جھگڑے پر اپنی اہلیہ کی ناک توڑ دی تھی، انکشاف

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی زندگی کے بارے میں برطانوی صحافی ٹام بوور کی کتاب دی گیمبلر میں ایک واقعے کا انکشاف کیا گیا ہے جس کے مطابق ایک بار شدید نوعیت کے گھریلو جھگڑے کے دوران بورس جانسن کے والد اسٹینلے جانسن نے اپنی اہلیہ شارلوٹ پر تشدد کرتے ہوئے ان کی ناک توڑ ڈالی تھی۔ اس کے سبب شارلوٹ کو فوری طور پر ہسپتال پہنچانے کی ضرورت پیش آئی جب کہ ان کی ناک سے مسلسل خون بہہ رہا تھا۔میڈیاروپرٹس کے مطابق صحافی نے اپنی کتا ب میں لکھا کہ بورس جانسن کے والد نے نے میری ناک توڑ دی تھی اور مجھے یہ بات سوچنے پر مجبور کر دیا کہ میں اسی برتا کی مستحق ہوں۔ برطانوی اخبار نے اسٹینلے کے رشتہ داروں سے اس واقعے کی بابت معلوم کیا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایسا صرف ایک بار ہوا تھا۔ یہ 1970کی دہائی کی بات ہے جب شارلوٹ نفسیاتی خبط کے مرض کا شکار تھیں۔ وہ جھگڑے کے دوران اسٹینلے کے اوپر گر پڑیں اور اسٹینلے کے رد عمل میں شارلوٹ کی ناک ٹوٹ گئی۔کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ اسٹینلے نے جو اس وقت 80 برس کے ہیں ،،، اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ البتہ بورس جانسن کو اپنے والد کے تشدد کے باعث اپنی والدہ کے انجام پر نہایت دکھ محسوس ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں