وہی صبح وشام
تحریر:جمشید حسنی
امریکی صدر ٹرمپ کوکورونا ہوگیا گزشتہ چار روز سے وائٹ ریڈ کے ملٹری ہسپتال میں داخل ہیں ان کی بیوی اور تین ری پبلکن سینیٹر بھی کورونا میں مبتلا ہیں اگلے اڑتالیس گھنٹے ان کی صحت کے لئے اہم ہیں وہ ہوں یا جوبائیڈن ہمارے لئے فرق نہیں افغان مسئلہ آزاد کشمیر مسئلے رہ گئے آذربائیجان اور آرمینا میں جنگ ہے ایران نے کہاکہ اگر اس کے سرحدوں کی خلاف ورزی ہوئی تو وہ خموش نہیں رہے گا ترکی آذر بائیجان کا حامی ہے۔کاراباخ کا علاقہ آذر بائیجان کا ہے آرمینا گھیٹرو ہے اور کیا بتلاؤں مولانا فضل الرحمن حزب اختلاف کے چوہدری بن گئے ہیں خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت میں دس کروڑ کا غبن ہوا بلوچستان میں کچھ نہیں۔کوئی میگا پروجیکٹ نہیں نہ نو من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی سب کا سر تھائی میں بابر بہ عیش کوش کہ عالم دوبارہ نیست دو سال حکومت کو ہوگئے عام آدمی کو کچھ نہیں ملا وہی شب و روز جوان کے حکمران باپ دادا کے وقت میں تھے قوم پرست تتر بتر ہیں دین پرست ہارے ہوئے سیاسی کھلاڑی ہیں عام آدمی خوار ہیں بس زندہ رہے کہ ابھی تک سانسوں پر ٹیکس نہیں فرانس کے صدر نے ملک کے ساٹھ لاکھ مسلمانوں پابندیاں عائد کردی ہیں الجریا کبھی فرانس کی نو آبادی تھا وہاں کے 60لاکھ لوگ فرانس میں آباد ہیں بھارت میں کورونا سے ایک لاکھ اموات ہوچکی ہیں وباء پر قابو نہیں پایا جاسکا عالمی طور پر 1037970اموات ہوچکی ہیں پاکستان میں اموات 6466میں امریکی میں 268925اموات ہیں۔
آج کل کچرہ ہماری شناخت بن چکا ہے لاہور میں کچرہ اٹھانے والی کمپنی غیر فعال ہے دس ہزار ٹن کچرہ گلیوں میں اکٹھا ہوچکا ہے اوپر سے مہنگائی 9.43فیصد ہے تیل36پیسے فی لیٹر مہنگاکراچی میں 190ملین مکعب فٹ گیس کی کمی ہے واسا لاہور کہتا ہے 54ارب روپیہ چاہیے مسجد کے وضو کا پانی شجر کاری کے لئے استعمال کرے25کروڑ سے 25واٹر ٹینک خریدنے کا مطالبہ ہے۔فی الحال پانچ ٹینکوں کے لئے پانچ کروڑ دیئے گئے ہیں ایل ڈی اے ماہوار 12کروڑ روپیہ تنخواہیں دیتی ہے 30لاکھ ٹن گندم کی مالک میں کمی ہے روس سے ایک لاکھ 10ہزار ٹن گندم درآمد ہوگی ویسے بھی افغانستان جائیگی بہتر ہوگا افغانستان خشکی کے دریائے آمو کے راستے منگوائی جاتے ہیں تین لاکھ ٹن چینی درآمد ہوگی آخر زر مبادلہ خرچ ہوگا۔لاہور ہائیکورٹ میں 20اسٹینو گرافر کی پوسٹوں کے لئے 232امیدوار کامیاب ہوئے سنٹرل بورڈ آف ریونیو ٹیکس وصولی پر خوش ہے انکم ٹیکس ہے 358ارب روپیہ سیلز ٹیکس426ارب روپیہ ایکسائز 56ارب روپیہ کسٹم 164ارب روپیہ وصول ہوا48ارب روپیہ ری فنڈ ہوا حکومت لوگوں کے ٹیکس کے پیسے پر حاتم طائی بنی ہوئی ہے بلدیاتی انتخابات سے پہلے 10کروڑ ہر ممبر اسمبلی کو ملے گا۔بلدیاتی نمائندوں کے لئے کیا بچے گا یہ نہ پوچھیں۔
کراچی سر کلر ریلوے کہتے ہیں دو ماہ میں 12کلو میٹر پر شروع ہو جائے گی بقیہ اگلے چھ ماہ میں ٹریک صاف ہوگا دس ملین روپیہ لاگت آئے گئے الیکشن کمیشن نے ووٹروں کی فہرست جاری کردی ہے مردووٹر چھ کروڑ چالیس لاکھ خواتین 5کروڑ سات لاکھ مطلب یہ ہوا کہ ملک کی نصف آبادی 18سال سے کم ہے مستقبل میں تعلیمی سہولیات روز گار کے مواقع پیدا کرنے ہوں گے پورے بلوچستان میں کوئی دریا نہیں کوئی کارخانہ نہیں کاکڑ خراسان میں ہزاروں ایکڑ زمین بنجر پڑی ہے بلوچستان میں مرد ووٹر48لاکھ ہیں عورتیں 20لاکھ 47ہزار سندھ میں ووٹر2کروڑ 43لاکھ مرد ایک کروڑ 34لاکھ خواتین ایک کروڑ پونے 90لاکھ مرد ایک کروڑ دس لاکھ خواتین 84لاکھ 57ہزار اسلام آباد میں ووٹر 8لاکھ تیس ہزار مرد تین لاکھ 93ہزار خواتین۔
ترقیاتی اداروں میں چپلقش جاری ہے گیس ٹرمینل پر وزارت پیٹرولیم اور وزارت بحری امور بحث جاری ہے فی الحال تو نواز شریف ودیگر ے لیکن جو اس وقت بیٹھے ہیں ان کے اعمال تب ظاہر ہوں گے جب گھر جائیں گے اس وقت 5سابق وزیراعظم پیشیاں بھگت رہے ہیں نواز شریف،رضا گیلانی،خاقان عباسی،پرویز اشرف،فیض نے کہا
درزنداں سے دیکھیں یا عروج دار سے دیکھیں
تمہیں رسوا سر بازار عالم ہم بھی دیکھیں گے


