افغان ٹیم کے بلے باز نجیب ترکئی ٹریفک حادثے میں جانبر نہ ہوسکے

کابل :افغان کرکٹ ٹیم کے بلے باز نجیب ترکئی 3 روز موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج انتقال کر گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نجیب ترکئی افغانستان کے شہر جلال آباد میں 3 روز قبل ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ڈاکٹرز نے ان کا آپریشن کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور دار فانی سے کوچ کر گئے۔افغان کرکٹ بورڈ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں