کوئٹہ بار کے انتخابات کے لیے الیکشن بورڈ کی تشکیل
بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ بار کے الیکشن سال 2020۔2021 کیلئے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے نجیب اللہ کاکڑ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ الیکشن بورڈ کے چیئرمین سید کمال حسین ایڈوکیٹ ھائی کورٹ اور میر وائس بازئی ایڈوکیٹ ھائی کورٹ اس کے ممبرز ھو نگے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 9 اکتوبر کو ووٹر لسٹ آویزاں کیا جائے گا ووٹر لسٹ پر اعتراضات 10اور 11 اکتوبر داخل کیا جاسکتا ہے جبکہ نامزدگی فارم 13 سے 16 اکتوبر تک اور کاغذات نامزدگی پر اعترضات 16 اکتوبر کو داخل ہوں گے اور الیکشن کے لیے پولنگ 7 نومبر کو ہوگی
Load/Hide Comments


